بڈگام: بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کے اپنے گھر سے 4 مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔
بھارتی دفاع کے ترجمان نے ٹویٹ میں اپنے ہی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے، بھارتی فوجی محمد یاسین محفوظ ہے اور تعطیلات منانے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ضلع بڈگام میں اپنے گھر میں موجود ہے۔
قبل ازیں بھارتی میڈیا نے اسی سپاہی کے اغواء کی خبر پر بغیر تحقیق کیے آسمان سر پر اُٹھایا ہوا تھا، شر انگیزی کی انتہا کرتے ہوئے کسی نے بھی خبر کی تصدیق کے لیے اہل خانہ یا محکمے سے رابطہ کرنے کی زحمت تک نہیں کی اور ٹی وی چینلز پر الزامات کی بچھاڑ کرنے لگے۔
Clarification. Media reports of the abduction of a serving Army soldier on leave from Qazipora, Chadoora, Budgam are incorrect. Individual is safe. Speculations may please be avoided.@PMOIndia @nsitharaman @DefenceMinIndia @PIB_India @adgpi
— Defence Spokesperson (@SpokespersonMoD) 9 March 2019
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارتی میڈیا کو جھوٹ پکڑا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیزی کی داستانیں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوتی آئی ہیں لیکن بے لگام بھارتی میڈیا کشیدگی اور تناؤ میں اضافے کرنے والے اوچھی حرکات سے باز نہیں آیا۔
The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کا اغوا ڈراما نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J0wWZ5
via IFTTT
0 Comments