Subscribe Us

header ads

شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ بحال کر رہا ہے، ماہرین

پیانگ یانگ: شمالی کوریا ان جوہری تنصیب کی بحالی پر کام کر رہا ہے جنہیں امریکا سے معاہدے کے تحت بند کردیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین نے سٹیلائٹ تصاویر کی مدد سے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی حال ہی میں ختم کردینے والی راکٹ لانچ کرنے کی سائٹ کی دوبارہ تعمیر شروع کر دی ہے۔ شمالی کوریا نے سہائے کی یہ سائٹ امریکا سے معاہدے کے تحت بند کی تھی۔

سہائے کی تنگچینج-ری سائٹ کی ازسر نو بحالی کی سٹیلائٹ تصاویر اُس وقت سامنے آئی ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ویتنام میں ہونے والی دوسری تاریخی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی۔

گزشتہ برس امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان پہلی تاریخی ملاقات سنگاپور میں ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت شمالی کوریا اپنے جوہری تنصیبات کو مرحلہ وار بند کردے گا جب کہ امریکا شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کردے گا۔

دونوں ممالک معاہدے پر دو طرفہ عمل درآمد کی رفتار پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں، تاہم دوسری ملاقات کے بے نتیجہ ثابت ہونے کے بعد شمالی کوریا کا جوہری تنصیبات کی بحالی کا آغاز خطے میں خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے اس اقدام پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ 2012 سے سہائے میں واقع شمالی کوریا کی جوہری تنصیب سٹیلائٹ کی لانچنگ سائٹ ہی نہیں بلکہ یہ سائٹ ایسے میزائل کے تجربے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے جو امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

The post شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ بحال کر رہا ہے، ماہرین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Hhkp0H
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments