Subscribe Us

header ads

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست دائر کردی

 اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس ضمانت قبل از گرفتار کی درخواست دائر کر دی ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

درخواست میں آصف زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں، معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کر سکتا ہے لہذا ضمانت دی جائے، گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

The post جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ys3leJ
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments