Subscribe Us

header ads

وطن کے لئے جان قربان کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدر عارف علوی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے لئے جان قربان کرنے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایل او سی پر شہید غلام حسین، عبدالرب اورخرم علی کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس موقع پر انہوں نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، وطن عزیز کے لئے جان قربان کرنے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم ان شہدا کی قربانیوں کی مقروض ہے۔

The post وطن کے لئے جان قربان کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NEnv05
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments