Subscribe Us

header ads

جہلم میں حوا کی ایک اوربیٹی غیرت کے نام پرقتل

جہلم: چکوہا میں باپ نے غیرت کے نام پراپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جہلم میں ماڈل تھانہ دینہ کی حدود چکوہا میں باپ نے غیرت کے نام پراپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ملک رفیق چکوہا کے علاقہ ڈھوک آئمہ کا رہائشی ہے، لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو جہلم روانہ کردی گئی۔

پولیس نے ماڈل تھانہ دینہ میں سفاک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

The post جہلم میں حوا کی ایک اوربیٹی غیرت کے نام پرقتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HY0Pa3
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments