Subscribe Us

header ads

سری دیوی کی تصویر لگانا عدنان صدیقی کومہنگا پڑگیا

 کراچی: پاکستانی اداکارعدنان صدیقی کوسوشل میڈیا ویب سائٹ پربھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی تصویرلگانا مہنگا پڑگیا۔

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی اداکارعدنان صدیقی کوبھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی تصویرلگانے پر مداحوں  سے معافی مانگنا پڑگئی۔ اداکارنے انسٹاگرام پراپنی کواسٹارکی تصویرشئیرکی جس کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: جنگ دہشت گردی کے خلاف ہونی چاہیے کسی ملک کے خلاف نہیں

اداکارنے تصویرہٹاتے ہوئے وضاحت پیش کی اورکہا کہ انہوں نے اپنی کو اسٹارکی تصویرمحض ایک یاد کے طورپرلگائی تھی، پر مجھے اندازہ ہے کہ ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا لیکن اس کا ہرگزیہ مطلب نہیں کہ میں اپنے وطن کے ساتھ نہیں، میرا ملک سب سے اوپر ہے اورمیں پاکستان پر فخرکرنے والا شہری ہوں۔

اداکارنے کہا کہ اگرانہیں کبھی انتخاب کرنا ہوتو وہ ہمیشہ ملک سرفہرست ہوگا۔ مجھے اندازہ ہے تصویر شئیر کرانے کا وقت غلط تھا، اس لیے ملک کی عظمت  کے لیے اسلیے میں نے وہ پوسٹ ہٹادی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’مام‘‘ میں سری دیوی کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ سجل علی اوراداکارعدنان صدیقی بھی کاسٹ میں شامل تھے۔

The post سری دیوی کی تصویر لگانا عدنان صدیقی کومہنگا پڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HhzuiL
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments