Subscribe Us

header ads

پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کی منسوخی کا اصولی فیصلہ

کراچی:  پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورئہ سری لنکا کی منسوخی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے حتمی اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے، کراچی میں جاری قومی جونیئرتربیتی کیمپ میں پہلے ہی توسیع کی جا چکی، کولمبو میں دہشت گردی کے بعد پاکستان نے سیریز کو میزبان بورڈ اورحکومت کی سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط قراردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق رابطے کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی خواہش پر پیر تک حتمی فیصلے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، اس کا انحصار وزارت دفاع اور خارجہ کی جانب سے این او سی ملنے پر ہوگا۔

واضح رہے کہ کولمبو میں رات دس سے صبح چار بجے تک پولیس کرفیو نافذ ہے،حالات کی وجہ سے سری لنکا نے 39 ممالک کے لیے فری ویزا انٹری کی سہولت بھی معطل کر دی ہے، عالمی جونیئر کپ کی تیاری کے لیے پاکستان جونیئر ٹیم کو2چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز  پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے منگل کو روانہ ہونا تھا۔

The post پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کی منسوخی کا اصولی فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2voKyU8
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments