Subscribe Us

header ads

آصف زرداری اور فریال تالپور کے ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے توسیع کردی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے درخواست ضمانت کی سماعت کی تو دونوں سیاسی شخصیات عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ ہائیکورٹ نے آصف زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت میں 29اپریل تک توسیع منظور کردی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور کو نیب کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

گزشتہ سماعت پرآصف زرداری اور فریال تالپورکی10 اپریل تک عبوری ضمانت منظورہوئی تھی اور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کو نیب کے سامنے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

The post آصف زرداری اور فریال تالپور کے ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2P3ZJvi
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments