Subscribe Us

header ads

شمالی وزیرستان میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے 2 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان: تحصیل شیواہ میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے 2 لیویز اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے 2 لیویز اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا ملک شاہی کے علاقے رغزئی میں ہوا۔ بارودی مواد چیک پوسٹ کے ساتھ نصب تھا۔ دھماکے سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں امیر زمان اور عبدالولی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکار جوں ہی چیک پوسٹ پر پہنچے دھماکا ہوگیا، شہید اور زخمی اہلکار مقامی ہیں۔

The post شمالی وزیرستان میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے 2 اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UYa7Lh
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments