اسلام آباد: مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
سیالکوٹ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج ہم سیالکوٹ میں بتائیں گے کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، جو لوگ یہ کہتے ہیں حکومت کی مقبولیت کم ہوگئی وہ سن لیں ہر جگہ عمران خان کے کھلاڑی کھیلتے نظر آئیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ پر اور حلقے کے لوگوں پر اعتماد کیا، آج سیاکوٹ جارہی ہوں، وزیر آباد، سمبڑیال ،سیالکوٹ اور میرے حلقے میں استقبال ہوگا جب کہ تمام تر مشکلات کے باوجود عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
The post تمام تر مشکلات کے باوجود عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، مشیر اطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J2bYaH
via IFTTT
0 Comments