Subscribe Us

header ads

لاہور میں ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری کے اغوا کا مقدمہ درج

 لاہور: سمن آباد میں پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او سمن آباد سمیت 9 اہلکاروں اور 3 عام شہریوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس اہلکار اسلم کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد پولیس اہلکاروں میں فہیم مرتضٰی، غلام حسین، عنصر علی، فہد وقاص، عبدالرحمان، کاشف،ارشد اور نعیم اقبال شامل ہیں جب کہ سول ملزمان میں نصیر ،خالد اور محمد اقبال شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 3پولیس اہلکار گرفتار،ایس ایچ او سمیت 6اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ملزمان نے محمد یاسین کو اغوا کرکے ٹارچر سیل میں رکھ کر رقم کا مطالبہ کیا۔ تمام ملزمان کے خلاف اغوا برائے تاوان اور پولیس آرڈر کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

The post لاہور میں ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری کے اغوا کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WaQgF9
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments