ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان پر ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنگ کے بادل اب بھی منڈلا رہے ہیں، ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت ایک اور جارحیت کا منصوبہ بنارہا ہے، یہ کارروائی 16 سے 20 اپریل کے درمیان کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کے اس غیرذمہ داری رویے کا نوٹس لے، سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کوصورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا ہے، خطے میں امن کیلئے عالمی برادری کو خاموش نہیں رہناچاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد 26 فروری کو بھارت جب کارروائی کرتا ہے اس پر دنیا خاموش رہتی ہے، کئی ذمے دارممالک سمیت دنیا نے خاموشی اختیار کررکھی ہے تاہم ہم اتنے بھی ناسمجھ نہیں کہ عالمی براداری خاموش کیوں ہے۔
The post مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت پاکستان پر ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2uNFsRh
via IFTTT
0 Comments