کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مغربی ہوا کے کم دباو کے نتیجے میں اتوار سے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 14 اپریل سے 16 اپریل کے درمیان 3 روز تک جاری رہ سکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جب کہ کراچی میں ہلکی بارش اور اندرون سندھ بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
The post اتوار سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IlcLTw
via IFTTT
0 Comments