لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ پر چھاپہ مارا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب ملک احمد کا کہنا ہے کہ نیب نے پیشگی اطلاع کے بغیر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ماڈل ٹاؤن والے گھر 96 ایچ پر چھاپہ مارا اور نیب والے بغیر وارنٹ کے گھر کی تلاشی لینے آئے ہیں جب کہ حمزہ شہباز اس وقت گھر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی نیب کے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے 7 سے 8 افراد شہباز شریف کے ماڈل ٹاؤن والے گھر کے اندر گھسنا چاہتے ہیں لیکن نیب اہلکار کوئی وجہ نہیں بتارہے ہیں جب کہ نیب نے آنے سے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی سرچ وارنٹ حاصل کیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت شہباز شریف سے خوف زدہ ہے اور نیب کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کررہی ہے، نیب اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے، کیا نیب اب اس طرح لوگوں کے گھر پر ڈاکا ڈالے گا، کیا وہ دہشت گرد ہیں، کس قانون کے تحت چھاپہ مارا گیا، حمزہ شہباز کچھ دیر میں میڈٰیا سے بات کریں گے۔
The post نیب کا شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UhNvF2
via IFTTT
0 Comments