Subscribe Us

header ads

سانحہ ساہیوال متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

 اسلام آباد: سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور اس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ پرموجود شواہد ضائع کردیئے، جے آئی ٹی نے اصل ملزمان کو تحفظ دینے کی ہر ممکن کوشش کی، آئی جی پنجاب کو واقعے کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اختیار ہی نہیں تھا، جے آئی ٹی کو ملزمان کا بخوبی علم تھا، لیکن اس نے ملزمان کو جانتے ہوئے بھی متاثرین کو شناخت پریڈ کیلئے طلب کیا، جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی،  وفاقی حکومت کے پاس جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اختیار ہے، لیکن حکومت کے غیر سنجیدہ ہونے کی صورت میں عدالت کو بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، لہذا سپریم کورٹ سے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ہے۔

The post سانحہ ساہیوال متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V2v3AF
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments