کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
سابق صدرآصف علی زرداری نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں معصوم انسانوں کونشانہ بنایا گیا ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
آصف زرداری نے شہیدوں کے ورثاء سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں اورمنصوبہ سازوں کوقانون کی گرفت میں لائے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 16 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 16 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
The post حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کرنے میں ناکام رہی، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IecsuE
via IFTTT
0 Comments