Subscribe Us

header ads

رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر اشیاء خوردونوش کی قلت کا خدشہ 

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان مالی بحران کا شکارہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر اشیاء خوردونوش کی قلت کا خدشہ ہے جس کی وجہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کا مالی بحران بتایا جارہا ہے، کارپوریشن نجی کمپنیوں کی 8 ارب سے زائد کی نادہندہ ہے۔

ذرائع کے مطابق 100 سے زائد کمپنیوں نے رمضان سے قبل اشیاء خوردونوش کی ترسیل روک دی جس کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت سے 2 ارب روپے رمضان پیکج میں سے 75 فیصد رقم پیشگی مانگ لی ہے اور حکومت نے بھی اسٹوروں کو رمضان میں سپلائی بحالی کیلئے فنڈز ادائیگی کی یقین دہانی کرادی۔

The post رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر اشیاء خوردونوش کی قلت کا خدشہ  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2uZ5ktw
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments