جے پور: آئی پی ایل میں گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔
آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن میں تین بار اس وجہ سے بیٹسمین آؤٹ ہونے سے بچے ہیں، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر کرس لین گذشتہ روز گیند اسٹمپس میں لگنے کے باوجود آؤٹ ہونے سے محفوظ رہے تھے۔
یہ واقعہ چوتھے اوور میں پیش آیا جب لین 13 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، دھول کولکرنی کی ڈلیوری پر ان سائیڈ ایج پر گیند اسٹمپس سے ٹکرائی، بیلز اچھلیں مگر پھر اپنی جگہ پر آگئیں، قانون کی رو سے بیلز نہ گرنے کی وجہ سے لین کو بیٹنگ جاری رکھنے کا موقع مل گیا۔
The post آئی پی ایل: گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Ku4f7I
via IFTTT
0 Comments