Subscribe Us

header ads

سری لنکا میں بم حملوں کے بعد چہرہ ڈھانپنے پر پابندی

کولمبو: سری لنکا میں گرجا گھروں اورہوٹلوں میں دھماکوں کے مختلف واقعات کے بعد آج سے چہرہ ڈھانپنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں ایسٹرکے موقع پرہونے والے مختلف خودکش حملوں کے بعد کیے جانے والے ہنگامی اقدامات کے تحت ملک بھرمیں آج سے چہرہ ڈھانپنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے سری لنکن صدرمیتھریپالا سریسینا کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں چہرے ڈھاپنے پر پابندی کا اطلاق ہونے والے حملوں کے باعث سیکیورٹی کے پیش نظرکیا گیا ہے، اس لیے شناخت کے عمل کے لیے عوام کے چہرے دکھنے چاہیئں۔

حکام کے مطابق قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے چہرہ چھپانے کے لیے کسی بھی چیزکا استعمال ممنوع قراردیا گیا ہے تاہم اس اعلان میں باقاعدہ طورپرنقاب کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا جس کا استعمال مسلمان خواتین اپنے چہرے ڈھانپنے کے لیے کرتی ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سری لنکن دھماکوں کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے

اس سے قبل سری لنکن پولیس نے دو روزقبل چھاپوں کے دوران مزاحمت کرنے پرجوابی کارروائی میں گرجا گھرحملوں کے مرکزی ملزم کے والد اور 2 بھائیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار ایسٹر کے تہوار کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر 8 خود کش دھماکے کیے گئے تھے جس میں 250 سے زائد ہلاک اور 500 کے لگ بھگ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

The post سری لنکا میں بم حملوں کے بعد چہرہ ڈھانپنے پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Wj8Yup
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments