Subscribe Us

header ads

مظفرآباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی مبینہ ہلاکت پر شدید احتجاج

 مظفر آباد: مظفرآباد کی مارکیٹ میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی مبینہ ہلاکت کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرآباد کی مارکیٹ میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی مبینہ ہلاکت کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج جاری ہے، شہر بھر کی شاہراہوں پر مشتعل ہجوم نے ٹائر جلا کر ٹریفک بند کر دی ہے جب کہ مظاہرین نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا بھی دیدیا ہے، مظاہرین کے احتجاج کے باعث وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر دفتر بھی نہ جا سکے۔

مظاہرین کی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے نوجوان کو عمارت کی چھت سے نیچے پھینک کر ہلاک کیا۔ دوسری جانب پولیس نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نشے کا عادی اور اس پر مقدمات بھی درج ہیں تاہم 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

The post مظفرآباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی مبینہ ہلاکت پر شدید احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YHP1Pk
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments