اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کے چیف فائننس آفیسرعارف خان کوگرفتارکرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے چیف فائننس آفیسرعارف خان کو منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات پرگرفتارکرلیا۔ عارف خان کو گرفتارکرکے نیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عارف خان میگا منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس کے انتہائی اہم کردارہیں اوروہ اومنی کے چیف فنانشنل آفیسر اسلم مسعود کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
The post جعلی اکاؤنٹس کیس، اومنی گروپ کے چیف فائننس آفیسرعارف خان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WOP0Yi
via IFTTT
0 Comments