Subscribe Us

header ads

جامعہ حفصہ کو نئی جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جامعہ حفصہ کو نئی جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لال مسجد فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جامعہ حفصہ کو نئی جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس گلزار احمد نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ جامعہ حفصہ کو نئی جگہ کہاں دے رہے ہیں؟۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ عدالت کو آ ئندہ سماعت پر اس حوالے سے آ گاہ کروں گا۔

لال مسجد کے وکیل طارق اسد کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے لال مسجد کیس کی سماعت بغیر کارروائی 2 مئی تک ملتوی کردی۔

The post جامعہ حفصہ کو نئی جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Xy5p3s
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments