حمل:
21مارچ تا21اپریل
کاروباری اسکیموں سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچانے کی کوشش کیجیے، آپکی پوزیشن خاصی مضبوط ہو سکتی ہے، پریشانیوں میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے، افسران سے تعلقات انتہائی مضبوط ہو سکتے ہیں۔
ثور:
22اپریل تا20مئی
مکان و زمین کا مسئلہ آپ کی خواہش کے مطابق حل ہو سکتا ہے، مخالفین آپ کے خلاف کوئی نیا چکر چلا سکتے ہیں، اپنی آنکھیں بروقت کھلی رکھیں ورنہ سب کچھ ختم ہو کر رہ جائے گا۔
جوزا:
21مئی تا21جون
اپنی بنائی ہوئی کاروباری اسکیموں کا نئے سرے سے جائزہ لے لیں تاکہ کسی بھی مرحلے پر نقصن کا اندیشہ ہی نہ رہے، تعلیمی مسائل جزوی طور پر حل ہو سکتے ہیں، راہ چلتے اور گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
اندیشوں میں بہت حد تک کمی ہو سکتی ہے اس کے باوجود احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، خیالات بھی منتشر رہیں گے، محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اپنے دوستوں سے دور رہنے کی کوشش کیجیے تاکہ آپ کسی ایسی غلطی کی سزا نہ بھگتیں جو کہ آپ نے نہیں کی ہے، غیر ملکی سفر بلا کسی اہم ضرورت کے نہ کریں، گھریلو سکون بھی حاصل رہے گا۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
چانسز ملیں گے ابھرنے کے لیے اپنی کاروباری اسکیموں کو عملی شکل دے دیں نتیجہ توقع سے بڑھ کر بہتر نکل سکتا ہے، خوب دل لگا کر محنت کریں تاکہ آپ بہت کچھ حاصل کر سکیں۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آمدنی توقع سے بڑھ سکتی ہے، اپنے اخراجات گھٹانے کی کوشش کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر مقروض نہ ہونا پڑے، گھریلو خوشیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
پریشانیوں سے نجات بہت حد تک مل سکتی ہے، کسی من پسند فرد کے ساتھ منگنی یا شادی ہو سکتی ہے، دوستوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
مستقبل کے سلسلے میں اہم فیصلے کر سکیں گے، سفر شوق سے کریں آپ کا دیرینہ مقصد پورا ہو سکتا ہے بسلسلہ تعلیم رکاوٹوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے، گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
کسی کو رقم بطور قرض ہرگز نہ دیں اس رقم کی واپسی بمشکل ہو سکتی ہے لہٰذا کسی کو بھی قرض دینے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں، پرانی کاروباری اسکیموں کو بے خوف و خطر عملی شکل دے سکتے ہیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
چند قریبی عزیز کسی معاملے میں آپ سے اختلاف کر سکتے ہیں،ان سے الجھ کر اپنا قیمتی وقت برباد نہ کریں بلکہ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ یہ مخالف آپ کے حسن اخلاق اور اچھے اخلاق سے متاثر ہو جائیں۔
حوت:
20فروری تا20مارچ
اگر آپ ملازم ہیں تو پھر ترقی کا امکان ہے آپ کا تبادلہ بھی حسب خواہش ہو سکتا ہے، کاروباری حضرات زیادہ محنت کریں تاکہ ترقی کے بند دروازے کھل سکیں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xaVaXR
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2xZqLfn
July 21, 2019 at 05:07AM
0 Comments