اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ سیاست کی ڈوبتی کشتی کوسہارا دینے کی ناکام کوشش کی گئی اورمریم نوازکا عوام کوگمراہ کرنے کا ڈرامہ مکمل فلاپ ہوگیا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نوازکے خطاب پرردعمل میں کہا کہ محترمہ، آپ نے آڈیواوروڈیوٹیپ کا ڈرامہ رچایا ہے، آڈیو، ویڈیوکا فرانزک آڈٹ ہوا تو پتہ چلے گا سرخروکون ہوتا ہے، آپ سرخروکہاں ہوئے؟ سرخروہونے کا آسان طریقہ تھا آپ منی ٹریل دیتے، سرخروتوآپ لوٹی ہوئی دولت قوم کولوٹا کرہوں گی۔ سیاست کی ڈوبتی کشتی کوسہارادینے کی ناکام کوشش کی گئی، مریم نوازلوگوں کوگمراہ کررہی ہیں، آپ کا عوام کوگمراہ کرنے کا ڈرامہ مکمل فلاپ ہوگیا، عوام کے اعصاب سے کھیلنا بند کریں، محترمہ کی جعلسازی ثابت ہوچکی اوریہ ضمانت پرہیں، آپ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنہیں سکیں، آپ کوسپریم کورٹ نے سزا دی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالت میں آپ کوسزاہوئی، آدھا خاندان ملک سے فرارہے، مریم نوازجعلی وصیت بنا کرلوگوں کوگمراہ کررہی ہیں، آپ کوعوام کا نہیں اپنا درد چین نہیں لینے دے رہا، آپ نوازشریف کا بیانیہ لیکرگلی گلی دھکے کھارہی ہیں،عوام کوہاتھ اٹھا اٹھا کراپنے بے گناہ ہونے کا کہہ رہی ہیں، آپ ضمانت پرہیں، عدالتی عمل کا سامنا کرنا ہے، مریم نوازاپنا بیانیہ عدالت میں دیں، 5 سال کیلیےعوامی مینڈیٹ لے کرآنے والوں کوکام کرنے دیں۔
The post مریم نوازکا عوام کوگمراہ کرنے کا ڈرامہ مکمل فلاپ ہوگیا، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2G02U3E
via IFTTT
0 Comments