Subscribe Us

header ads

پوسٹ آفس ہاؤسنگ سوسائٹی کے فنڈز میں کرپشن پر 5 مجرموں کو سزا

کراچی:  احتساب عدالت نے پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز یونین کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے فنڈز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے 5 ملزمان کو سزا سنادی۔

کراچی کی احتساب عدالت نے پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز یونین کو آپریٹوہاوسنگ سوسائٹی کے فنڈز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 5 ملزمان کو سزا سنادی۔ عدالت نے سوسائٹی کے چیئرمین کامران نبی کو 7 سال قید اور 3 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم محمد جعفر کو 7 سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانہ، ملزم عبد العلیم کو 7 سال قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ، ملزم عمر ابو الحسن کو 7 سال قید اور 7 کروڑ روپے اور ملزم جالات خان کو 7 سال قید کے ساتھ ساتھ 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی، عدالت نے ایک ملزم تہذیب کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔

نیب کے مطابق ملزمان نے گلزار ہجری اسکیم 33 تعمیراتی منصوبہ شروع کیا تھا، ملزمان نے منصوبے کے نام پر17 کروڑروپے کی کرپشن کی، منصوبے پرتاحال کوئی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

The post پوسٹ آفس ہاؤسنگ سوسائٹی کے فنڈز میں کرپشن پر 5 مجرموں کو سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31Qpiox
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments