Subscribe Us

header ads

لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

 اسلام آباد / مکتہ المکرمہ:  فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں کلمہ گو (آج) ہفتہ 9 ذوالحج کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

جمعہ8 ذوالحج کو دنیا بھر سے آئے ہوئے تمام عازمین منیٰ پہنچ گئے اور رات قیام کیا۔ ہفتہ9 ذوالحج (آج) صبح نماز فجر کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات پہنچیں گے جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہو گا۔

آج بعد نماز فجر غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا، یہ قبولیت کی وہ ساعتیں ہیں جن میں کی گئی کوئی دعا اللہ رب العزت رد نہیں کرتا اسلیے عصر اور مغرب کے درمیان حجاج کرام اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کرتے ہیں۔

سورج غروب ہوتے ہی میدان عرفات کو فوری طور پر چھوڑنے کا حکم ہے اس لیے حجاج کرام میدان عرفات کی حدود سے فوری طور پر مذدلفہ کا رخ کرتے ہیں۔ مذدلفہ میں شیطان کو مارنے کیلیے کنکریاں چننے کیساتھ رات کھلے آسمان تلے قیام کرینگے اور مذدلفہ میں ہی نماز مغرب اور نماز عشاء ایک ساتھ ادا کریں گے۔

رات کھلے آسمان تلے قیام کے بعد نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچیں گے۔ جہاں شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔ اسی طرح 11 ذوالحج کو بھی تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کا حکم ہے۔ 12 ذوالحج کو آخری دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام مکۃ المکرمہ واپس جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 10 ،11، 12 ذوالحج کو منیٰ میں قیام کرنا حج کا لازمی رکن ہے۔ اس دوران طواف زیارت کے لئے حجاج کرام کے لیے مکۃ المکرمہ میں مسجد الحرام جانا لازم ہے۔

The post لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MTiKkI
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments