Subscribe Us

header ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ہمیں یقین ہے کہ آپ کی کوشش رائیگاں نہیں جائے گی اور آپ اپنے گھریلو نظام کو درست رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے، ملازمت کرنے والے حضرات محتاط رہ کر اپنے فرائض انجام دیں۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

چند اہم گھریلو امور کے سلسلے میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر آپ کی اولاد جوان ہے تو ان پر سیاسی انداز سے قابو پانے کی کوشش کریں ،سخت گیری کا مظاہرہ انھیں آپ سے بدظن کر سکتا ہے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

ہم حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ رائے ضرور دیں گے کہ واقعات اگر کوئی غلط رخ بھی اختیار کر جائیں پھر بھی صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں حالات بفضل خدا بہتر ہو سکیں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

نئی ملازمت کے سلسلے میں ہونے والی کاوشیں کامیاب ہو سکتی ہیں مکان یا پلاٹ کا الجھا ہوا مسئلہ حسب مرضی حل ہو سکتا ہے، اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

قریبی عزیزوں کے ساتھ بھی تعلقات بہتر رہیں گے، اخراجات کی زیادتی کے سبب مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، شریک حیات کے ساتھ بھی تھوڑا سا اختلاف کسی بھی بنا پر ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

خوشیاں منایئے کہ خطرات ٹل گئے آسمان مسرت پر چھائے ہوئے سیاہ بادل خود بخود چھٹ گئے اور اب امید بھرا سورج ہر طرف اجالا ہی اجالا بکھیر دے گا، کوئی دیرینہ آرزو بھی پوری ہو سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مکان کی تبدیلی خوشگوار نتائج کی حامل بن سکتی ہے، بہت زیادہ احتیاط کرنے کی کوشش کریں کوئی شخص آپ کو غلط راستے پر چلنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

مزاج کی بے مقصد اور ہر وقت بھڑکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں وگرنہ باقی رہ جانے والی خوشیاں بھی راکھ ہو سکتی ہیں، آپ کو اندازہ لگا لینا چاہیے کہ یہ آتش جی آپ کے لیے نقصان دہ ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

صلاحیتوں پر حسب سابق زنگ چڑھا رہے گا ، آپ خواہ مخواہ دوسروں سے الجھنے کی کوششوں میں مصروف رہیں گے، بہتر یہی ہے کہ خود کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنی سکیم کا ایک بار پھر اچھی طرح سے جائزہ لے لیں تاکہ کوئی خامی نہ رہے اگر کاروبار میں آپ کا کوئی ساتھی بننا چاہے تو بے دھڑک بنا لیں، سفر نزدیکی شوق سے کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ابھی اپنے دوستوں کو قابل اعتبار نہ سمجھیں ان معاملات کو راز ہی رہنے دیں جن کا راز رہنا ضروری ہے بسلسلہ اولاد خوشی حاصل ہو سکتی ہے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

گھریلو ماحول خاصا خوشگوار رہے گا غلط فہمیوں کا ازالہ کافی حد تک ہو سکے گا، محبت کے سلسلے میں کوئی اہم تبدیلی ہو سکتی ہے، کسی سے لڑائی جھگڑا ہرگز نہ کریں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xaVaXR
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments