Subscribe Us

header ads

10 گٹکا فروش گرفتار، 10 سال قید کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج

کراچی: شاہ لطیف اور قائد آباد پولیس نے 10 گٹکا فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف نئی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے جب کہ عدالت جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو10 سال قید کی سزا سناسکتی ہے۔

شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ریاض کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ہائی کورٹ کے حکم پر نئی دفعات جے۔337 کے تحت مقدمہ الزام نمبر 610/19 درج کر لیا، ایس ایچ او شاہ لطیف انسپکٹر عصمت اللہ مروت نے بتایا کہ گرفتار ملزم گٹکا ماوا کا سپلائر ہے۔

ملزم انتہائی چالاکی سے گٹکا دکانوں پر سپلائی کے لیے لے جا رہا تھا کہ گشت پر مامور پولیس نے ملزم ریاض کو مشتبہ جانتے ہوئے روک کر تلاشی کے دوران اس سے گٹکا ماوا برآمد کرلیا، ملزم نے دکانوں پر گٹکا اور ماوا سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔

ایس ایچ او شاہ لطیف انسپکٹر عصمت اللہ مروت نے بتایا کہ مذکورہ دفعات کے تحت ملزم کو عدالت 10 سال قید کی سزا سناسکتی ہے، قائد آباد پولیس نے بھی مختلف کارروائیوں میں 9 گٹکا فروشوں کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او قائد آباد امین کھوسہ نے بتایا کہ گرفتار گٹکا فروشوں کے خلاف دفعہ جے 337 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ شہر میں گٹکا بنانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

پولیس حکام نے شہر بھر میں گٹکا تیار کرنے والے افراد اور مقامات کی فہرست تیار کرلی ، اس کے ساتھ ساتھ ایسے پولیس افسران و اہلکاروں کی بھی نشاندہی کرلی گئی جوکہ مذکورہ افراد کی پشت پناہی کررہے ہیں ، سب سے زیادہ ضلع غربی میں گٹکا تیار کیا جاتا ہے ، آئی جی کلیم امام نے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

ملک کے معاشی حب کراچی میں گٹکا اور ماوا جیسی مضر صحت اشیا بنانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ،اس سلسلے میں ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ اعلیٰ پولیس حکام نے فہرست تیار کرلی ہے جوکہ ہر ضلع کے مطابق سے تیار کی گئی ہے ،سب سے زیادہ گٹکا ضلع غربی میں تیار کیا جاتا ہے۔

فہرست میں گٹکا تیار کرنے والے افراد کے نام ،گٹکا تیار کرنے والے مقام کی تفصیلات جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسران و اہلکار بھی شامل ہیں ، آئی جی کلیم امام نے بھی کارروائی کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ جلد از جلد گٹکا جیسے ناسور کو معاشرے سے ختم کیا جائے.

تیارکی گئی فہرست میں ڈسٹرکٹ سٹی میں 10مقامات ،ضلع شرقی میں 7 ، ضلع کورنگی میں 7 ، ضلع ملیر میں 9 ،ضلع جنوبی میں 4،ضلع غربی میں32مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ،ضلع سٹی کے علاقوں جیکسن ، ماڑی پور ، موچکو ،کلاکوٹ ،بغدادی اورکلری میں گٹکا تیار کیا جاتا ہے جن میں سے بعض افراد اپنے ہی گھروں پر جبکہ کچھ دوسرے مقامات پر گٹکا تیار کرتے ہیں ،اسی طرح ضلع شرقی میں بریگیڈ ،شاہ فیصل کالونی ، الفلاح ، پی آئی بی کالونی ، سولجر بازار اور فیروز آباد کے علاقوں میں گٹکا تیار کیا جاتا ہے۔

سولجر بازار میں گٹکے کی پشت پناہی کرنے والوں میں جمشید کوارٹرز تھانے کا اے ایس آئی منگھو خان شامل ہے ، ضلع کورنگی کے علاقوں میں لانڈھی ،کورنگی صنعتی ایریا ،لانڈھی ،زمان ٹاؤن شامل ہیں، لانڈھی میں سب انسپکٹر منظور آرائیں اور کانسٹیبل یوسف پشت پناہی کرتے ہیں، ضلع ملیر میں ابراہیم حیدری ، ملیر سٹی ، شاہ لطیف ٹاؤن ، سکھن ، سعود آباد اور کھوکھراپار کے علاقوں میں گٹکا تیار کیا جاتا ہے.

ابراہیم حیدری تھانے کا ہیڈ محرر اعجاز جبکہ کھوکھرا پار میں شیخ نامی پولیس اہلکار گٹکا تیار کرنے والوں کو سپورٹ کرتے ہیں ، ضلع جنوبی کے علاقوں چاکیواڑہ ، آرام باغ ، ڈیفنس ، کلفٹن اور بوٹ بیسن میں گٹکا تیار کیا جارہا ہے،ضلع غربی میں مومن آباد ، سرجانی ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، مدینہ کالونی ، بلدیہ ٹاؤن ، سعید آباد ، سائٹ اے ، پاک کالونی اور پیرآباد میں گٹکا تیار کیا جارہا ہے ، مدینہ کالونی میں پولیس کانسٹیبل مسرور اور تھانے کا ہیڈ محرر جبکہ دیگر علاقوں میں علاقہ پولیس پشت پناہی کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گٹکا تیار کرنے والے افراد اب شخصی ضمانت حاصل نہیں کرسکیں گے ۔

The post 10 گٹکا فروش گرفتار، 10 سال قید کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OvxAii
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments