کراچی: آن لائن ٹیکسی کے دفتر پرڈرائیوروں نے احتجاج کیا اوراس دوران ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے تلخ کلامی کے بعد توڑپھوڑشروع کردی۔
ملیر ہالٹ کے سامنے واقع شاہ فیصل ٹاؤن میں قائم آن لائن ٹیکسی کے دفتر پرڈرائیوروں نے احتجاج کیا اوراس دوران ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے تلخ کلامی کے بعد توڑپھوڑشروع کردی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیومیں ڈرائیور کا کہناتھا کہ آئے دن پالیسیاں تبدیل ہونے کی وجہ سے ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،احتجاج اورتوڑ پھوڑ کرنے والے دونوں ڈرائیوروں جازب علی اورغلام علی کو پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم بعدازاں دونوں فریقین کے درمیان معاملہ رفع دفع ہوگیا۔
The post آن لائن ٹیکسی کے دفتر پر نت نئی پالیسیوں کے خلاف ڈرائیوروں کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2S0v4T8
via IFTTT
0 Comments