Subscribe Us

header ads

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ترانہ جاری، کراچی کے مال میں تقریب کا انعقاد

کراچی:  2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 5 کے موقع پراپنا ترانہ جاری کردیا۔

کراچی کے ایک شاپنگ مال میں منعقدہ تقریب میں شاداب خان، آصف علی، فہیم اشرف، ظفرگوہر، موسیٰ خان ودیگرموجود تھے، 3 منٹ دورانیے پر محیط ترانے میں ’سوچ‘ بینڈ نے فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

شاداب خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں، پی ایس ایل5پاکستان کرکٹ کو نیا رنگ دے گی،مکمل طورپرپاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، لیگ میں دلچسپ مقابلے ہوں گے، کراچی والے خاص طور پرکرکٹ کے حوالے سے بہت پُرجوش ہیں، کرکٹ کے مداحوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

اس موقع پرشائقین کرکٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹس تقسیم کی گئیں جبکہ مداحوں نے کرکٹرزکے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

The post اسلام آباد یونائیٹڈ کا ترانہ جاری، کراچی کے مال میں تقریب کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P5OfZ7
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments