راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی میں ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی محتاط بیٹنگ جاری ہے۔ اوپنر عابد علی کوئی رن بنائے بغیر ابو جاوید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ بنگلادیش پہلی اننگز میں 233 رنز پر آؤٹ
قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اظہر علی سرانجام دے رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ فواد عالم کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا ہے۔
بنگلادیشی ٹیم کی قیادت مومن الحق کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین، محمد متھن، محمد اللہ، لٹن داس، تیج الاسلام، روبیل حسین، ابو جاوید اور عباد حسین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے ہیں۔
The post راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OB0fSr
via IFTTT
0 Comments