Subscribe Us

header ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ کے دیگر چند اہم الجھے ہوئے مسائل بھی بتدریج حل ہوتے چلے جائینگے۔ مفرور ہونے کی بجائے خدا کا شکر ادا کریں اس نے یہ سنہری دن آپکو دکھائے ہیں۔ 

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ آپ تھوڑی سی جدو جہد کا غیر معمولی صلہ پا سکتے ہیں۔ آپکا موجودہ کاروبار خاصی وسعت اختیار کر سکتا ہے۔ آپ ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اپنے اخراجات گھٹا دیجئے تاکہ پریشانیوں کا یہ جال زیادہ مضبوط نہ ہو سکے، آپ کے قریبی رشتہ دار کسی بھی سلسلے میں آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے پرخلوص مشوروں پر عمل پیرا ہو کر اپنے گھر کی فضا کو انتہائی خوشگوار بنا لیا ہے یہ عرصہ آپ سے گھریلو مسائل کے سلسلے میں بہت زیادہ تعاون کر سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

گزشتہ ملنے والے سبق کو آپ نے فراموش نہیں کیا ہو گا اسے کبھی نہ بھلائیں اور ہمیشہ اس عہد پر قائم رہنے کی کوشش کیجئے جو کہ گزشتہ آپ نے اپنے آپ سے کیا۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپ کی صلاحیتیں نے ہمیشہ آپکا ساتھ دیا گزشتہ بعض معاملات کے سلسلے میں آپ کو مایوسی کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن یہ مایوسی اتنی شدید ہرگز نہیں تھی کہ آپ ہمت ہار جاتے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر آپ کوئی نیا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو پھر دیر نہ کریں۔ آپ کی اعلیٰ صلاحیتیں ہمہ وقت جاگتی رہیں گی اور ہر معاملے میں آپ کی مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اگر آپ کوئی نیا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو پھر دیر نہ کریں اس سے بہتر موقع آپ کو نہیں مل سکے گا۔ آپ کی اعلیٰ صلاحیتیں ہمہ وقت جاگتی رہیں گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ بہت سارے معاملات میں بعد از کوشش کے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو پھر اپنے فرائض پورے کرنے کی کوشش کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

رہائش کا مسئلہ آپ کی حسب خواہش حل ہو سکتا ہے، ملازمت کرنے والے حضرات بہت زیادہ محتاط رہ لیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر شریک حیات کسی بنا پر ناراض ہو جائے تو اسے منانے کیلئے دوسروں کا سہارا نہ لیں تو مناسب ہے آپ کی اولاد کے مسائل لازمی حل ہو سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

راہ چلتے اور گاڑی چلاتے ہوئے بہت زیادہ محتاط رہیں کسی کے ساتھ جھگڑا فساد ہرگز نہ کریں بسلسلہ تعلیم جزوی کامیابی ہو سکتی ہے، اپنا مزاج ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کیجئے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SR95he
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments