کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قرنطینہ کیلیے عمارتوں کی تلاش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے باعث سندھ حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ کمشنرز کو ہر ضلع میں قرنطینہ کیلیے قابل استعمال سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری کو عمارتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں لیبر فلیٹس کو بھی آئسولیشن اور کوارنٹائن سینٹرز میں تبدیل کرنے پر غور کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر نے حال ہی میں تیارکردہ 6 ہزار فلیٹس کی فہرست وزیراعلی ہاؤس کو ارسال کردی ہے۔ کورونا وائرس کے شبہے میں مریض کو 14 روز کیلیے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔
The post سندھ: کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، قرنطینہ کیلیے عمارتوں کی تلاش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39Wg1zN
via IFTTT
0 Comments