Subscribe Us

header ads

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی مبینہ خودکشی

گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خودکشی کرلی ہے، کمشنر گوجرانوالہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ ڈپٹی کمشنر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی جب کہ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی تو ڈپٹی کمشنر کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کافی دن سے پریشان تھے اور آفس بھی کم آتے تھے، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

The post ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی مبینہ خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DLtpG3
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments