کوئٹہ: جمال الدین افغانی روڈ پر فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جمال الدین افغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جمال الدین افغانی روڈ پر واقع الیکٹرونکس کی دوکان پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جعفر ولد غلام علی اور محمد ولد خان علی سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
The post کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HZ18ls
via IFTTT
0 Comments