Subscribe Us

header ads

خواجہ آصف نااہلی فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا بنچ تشکیل

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائراپیل کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 21 مئی کو خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل کی سماعت ہوگی، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی خصوصی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خواجہ آصف تاحیات نااہل

واضح رہے کہ خواجہ آصف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دیا تھا، خواجہ آصف نے فیصلے کے خلاف  سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔

The post خواجہ آصف نااہلی فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا بنچ تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2x0X8MW
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments