لاہور: گرین ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 5 مزدور کام ختم کرکے واپس گھر جارہے تھے کہ لیسکو کی ننگی تار چھوجانے سے پانچوں کو کرنٹ لگ گیا۔
پانچوں مزدوروں کو فوراً جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں 2 مزدور دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ 3 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اللہ دتہ اور غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے۔
The post لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2y755AU
via IFTTT
0 Comments