Subscribe Us

header ads

بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب 

لاہور: چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دہری شہریت والےافراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں۔

The post بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JOC2GP
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments