لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، زعیم قادری کے علاوہ ن لیگ کے مزید 2 رہنما عمران شاہ اور آصف رضا بیگ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق زعیم قادری این اے 133 ، عمران شاہ پی پی 166 اور آصف رضا بیگ پی پی 167 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔
The post (ن) لیگی رہنما زعیم قادری کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ma5VPy
via IFTTT


0 Comments