کراچی: پاکستان کے دورے پر آنے والی ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کے اسٹنٹ کوچ گس لوگی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے ملک کی مینز ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر گس لوگی نے کہا کہ عمران خان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہی پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا تھا، انہوں نے جس طرح کرکٹ ٹیم کی قیادت کی اگر اس ہی طرح پاکستان کی قیادت کرینگے تو فائدہ مند رہے گا اور ملک ترقی کرے گا۔
گس لوگی کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواشات کا اظہار کرتا ہوں، امید ہے کہ دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا دورہ کرینگی۔
لوگی نے کہا کہ میں جب بھی پاکستان آیا مجھے بہت پیار ملا، پاکستانی قوم کرکٹ سے پیار کرنے والی قوم ہے، لوگی نے کہا کہ پہلے پاکستان آکر گھومنے پھرنے کا مزا آتا تھا، لیکن اب حالات قدرے مختلف نظر آتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ اس جیسا دور پھر لوٹ کر آئے گا۔
The post عمران خان نے کرکٹ کی طرح پاکستان کی قیادت کی تو ملک ترقی کرے گا، گس لوگی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RtyWrL
via IFTTT
0 Comments