Subscribe Us

header ads

عمران خان دوسرا جنم بھی لے لیں توبھی حکومت نہیں بنا سکتے، کیپٹن(ر)صفدر

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر دوسری بار بھی پیدا ہوں تو وہ حکومت نہیں بناسکتے جب کہ ہمارے جیل جانے سے انہیں نقصان ہی ہوگا فائدہ نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملک کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، ہمیں عدالتوں سے سزا ہو یا جزا، ہم اس کا سامنا کریں گے مگرعمران خان عدالتوں کو ہدایات جاری نہ کریں، ہمارے جیل جانے سے عمران خان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ الٹا نقصان ہی ہوگا اور وہ اگر دوسرا جنم بھی لے کر آ جائیں  تو بھی حکومت نہیں بناسکتے۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اس وقت ہماری والدہ کو قوم کی دعاوٴں کی ضرورت ہے، زندگی میں آزمائش بھی آتی ہے لیکن اللہ پاک حوصلہ بھی دیتا ہے، اس وقت نوازشریف سمیت پورا خاندان پریشانی میں ہے لیکن پھربھی وطن واپس آئیں گے، پرویز مشرف نے بھی نوازشریف کو جلا وطن کیا تھا لیکن وہ اپنے ملک واپس آئے۔

 

The post عمران خان دوسرا جنم بھی لے لیں توبھی حکومت نہیں بنا سکتے، کیپٹن(ر)صفدر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JYnQrJ
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments