Subscribe Us

header ads

بھارت کی وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ دہشتگرد تنظیمیں قرار

 واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس ادارے  سی آئی اے نے بھارت کی 2 ہندو انتہا پسند تنظیموں وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے انٹیلی جنس ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (CIA) نے بھارت میں ہندوؤں کی دو مذہبی انتہا پسند جماعتوں وشوا ہند و پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دیتے ہوئے دونوں تنظیموں کا نام ورلڈ فیکٹ بک میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ سی آئی اے نے یہ اقدام انتہا پسند ہندو جماعتوں کے تشدد اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد کیا۔

وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگ کے ترجمان نے الگ الگ بیان میں سی آئی اے کے اس اقدام کو متعصبانہ اور لغو قرار دیتے ہوئے سی آئی اے کی جانبداری پر سوال اُٹھا دیئے۔ ہندو عسکریت پسند تنظیموں کا کہنا تھا کہ سی آئی اے بذات خود ایک دہشت گرد ادارہ ہے جو امریکی مفادات کے تحفظ کی آڑ میں دیگر ممالک کی سالمیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کی جانب سے بھارتی ہندو تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد انتہا پسند جماعتوں کے کارکنان نے بھارت کے مختلف حصوں میں مظاہرے کیے۔ مظاہروں نے دعویٰ کیا کہ سی آئی اے نے ورلڈ فیکٹ بک میں جو نقشہ شائع کیا ہے اس میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے جس سے سی آئی اے کی کھلی جانبداری کا اظہار ہوتا ہے۔

واضح رہے سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ’فیکٹ بک‘ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگ کے علاوہ درجنوں مقامی سیاسی جماعتیں اور پریشر گروپس موجود ہیں جو مقامی اور وفاقی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ فیکٹ بک میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کو وادی کشمیر میں علیحدگی پسند گروہ کی حیثیت سے درج کیا گیا ہے۔

The post بھارت کی وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ دہشتگرد تنظیمیں قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2t41vmf
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments