فیصل آباد: ایکسپریس وے گٹ والا کے قریب کنٹینر گاڑی کو کچلتا ہوا نہر میں جاگرا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں ایکسپریس وے پر کنٹینر نے گاڑی کو ٹکر ماری اور گاڑی کو کچلتا ہوا نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں کیری ڈبے کا ڈرائیور اور کنٹینر کے کیبن میں بیٹھے 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیوں کے دوران کنٹینر کو نہر سے نکال لیا اور زخمی ہونے والے 2 افراد کو طبی امداد کے لیے فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
The post فیصل آباد میں کنٹینر کی گاڑی کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2udV8N3
via IFTTT
0 Comments