Subscribe Us

header ads

کیپٹن (ر) صفدر کا گرفتاری دینے کا اعلان

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے آج باضابطہ گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ شہر کے درمیان سے گرفتاری دینے کا سوچا تھا، لیکن پارٹی فیصلے کے نتیجے میں کسی اور شہر سے آج گرفتاری دے دوں گا، گرفتاری دینا غیرت کا تقاضا ہے اور اس حوالے سے پارٹی فیصلے کا احترام کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے نیب کے چھاپے

مجرم کی گرفتاری کیلئے نیب راولپنڈی بیورو اور خیبرپختونخوا بیورو کی ٹیمیں پہلے سے ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موجود ہیں۔ ہری پور میں بھی کیپٹن صفدر کے گھر کی نگرانی کی جارہی ہے۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ کیپٹن (ر) صفدر عدالتی فیصلے کے بعد روپوش ہوگئے تھے، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نیب کی گرفت میں نہیں آسکے۔

واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کو اس سے پہلے 9 اکتوبر 2017 کو بھی نیب مقدمے میں احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔ وہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں ائرپورٹ پر ہی نیب نے انہیں حراست میں لے کر اگلے روز عدالت میں پیش کیا۔

The post کیپٹن (ر) صفدر کا گرفتاری دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2u3bgSf
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments