Subscribe Us

header ads

فٹبال ورلڈ کپ کا رنگ انگلش کرکٹ ٹیم پر بھی غالب، پنالٹیز کا سیشن

بریڈ فورڈ:  فٹبال ورلڈ کپ کا رنگ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پر بھی غالب آگیا۔

بھارت سے ون ڈے سیریز سے قبل ٹریننگ کے دوران وارم اپ ہونے کیلیے میزبان سائیڈ نے پنالٹیزسیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے اپنی پنالٹی کک صلاحیت کو آزمایا وہیں پر بین اسٹوکس نے اپنی گول کیپنگ صلاحیتوں کا واضح اظہار کیا۔ اگرچہ حالیہ کچھ عرصے میں بیٹ اور گیند کے ساتھ وہ زیادہ کامیاب نہیں ہورہے مگر گول پوسٹ میں دیوار بنے رہے.

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شوٹ آئوٹس میں اسٹوکس اور جوئے روٹ نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت سے ٹیم کا پہلا ون ڈے جمعرات کو شیڈول ہے۔

The post فٹبال ورلڈ کپ کا رنگ انگلش کرکٹ ٹیم پر بھی غالب، پنالٹیز کا سیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ubM38g
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments