بنکاک: کم عمر تھائی فٹبالرز کی غار سے برآمد ہونے کے بعد پہلی ویڈیو جاری کردی گئی۔
کم عمر تھائی فٹبالرز کی غار سے برآمد ہونے کے بعد پہلی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں وہ اسپتال میں موجود اور کیمرے کی جانب ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بظاہر سب بہتر حالت میں ہیں، اگرچہ ان کا وزن کم ہوا مگر کسی بھی قسم کے ذہنی یا جسمانی دبائو کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، ان سب کا اوسطاً 2 کلوگرام وزن کم ہوا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق انھیں مکمل طور پر سنبھلنے میں ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ اگرچہ ان لڑکوں کے والدین کو ملنے کی اجازت دی گئی ہے مگر انھیں پہلے حفاظتی لباس پہنایا گیا اور پھر انھیں اپنے بچوں سے 2 میٹر دور رہ کر بات کرنے دی گئی، اس اقدام کا مقصد انھیں کسی بھی قسم کے ایسے وائرس سے بچانا ہے جو غار میں رہنے کی وجہ سے بچوں کو لاحق ہونے کا خدشہ تھا۔
The post کم عمر تھائی فٹبالرز کی غار سے باہر نکلنے کے بعد پہلی ویڈیو جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zvVjJj
via IFTTT


0 Comments