اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز پر پہرا دیا جائے گا اور اسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے قوم سے ڈیمز کے لئے فنڈز کی اپیل کر رکھی ہے، قوم کے بچے پیسے جمع کر کے دے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز بھی فنڈز دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ہم بھی ڈیمز فنڈز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس کا ڈیموں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ڈیمز کے حوالے سے ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی، ہر گھنٹے ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہونے سے پتا چلتا رہے گا کہ ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے جمع ہوئے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کو بھی اپنی ویب سائٹ پر یہ معاملہ اٹھانے کا کہا ہے۔ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے، اس پر پہرا دیا جائے گا، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے کہ کمیشن کے لوگ ان فنڈز سے گاڑی اور گھر خریدلیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈیموں کیلیے 9 سالہ بچے نے 10 ہزار روپے عطیہ کردیے
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل وفاقی حکومت کو فوری طور پر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیر اور اس حوالے سے 3 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک اکاؤنٹ بھی کھولا جائے۔ سپریم کورٹ نے قوم سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے اس اکاؤنٹ پیسہ جمع کرانے کی بھی اپیل کی۔
The post ڈیمز کے لیے جمع فنڈز سے کسی کو گھراورگاڑی خریدنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lYNylJ
via IFTTT
0 Comments