Subscribe Us

header ads

خاتون حریت رہنما عائشہ اندرابی سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل

 سری نگر: تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما عائشہ اندرابی کو دیگر 2 خواتین رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق سری نگر جیل میں قید دختران ملت کی چیئر پرسن اور تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما عائشہ اندرابی کو اُن کی دیگر دو خاتون ساتھیوں ناہید نسرین اور فہمیدہ صوفی کو بھارت کی قومی تحقیقاتی ادارے (NIA)  کے اہلکار اپنے ہمراہ نئی دہلی لے گئے جہاں تینوں خاتون رہنماؤں کو نئی دہلی جیل میں رکھا جائے گا۔

بھارت کے تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے حریت پسند رہنما عائشہ اندرابی کے خلاف رواں سال 26 اپریل کو ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ایف آئی آر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون رہنماؤں پر بھارت کے خلاف عوامی جذبات بھڑکانے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 23 مارچ 2018 کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کا پرچم لہرانے پرعائشہ اندرابی سمیت دیگر خواتین کو کٹھ پتلی انتظامیہ کے حکم پر سری نگر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

The post خاتون حریت رہنما عائشہ اندرابی سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KCtt3n
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments