کوئٹہ: چمن میں واقع مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اور مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا ۔ دھماکے میں ابتدائی طور پر 6 افراد کے شدید زخمی ہوئے جنہں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والےاداروں نے علاقے کو سیل کردیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
The post چمن کے مال روڈ پر دھماکا اور فائرنگ، متعدد افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L6PMOR
via IFTTT


0 Comments