لاہور: مسلم ٹاؤن میں تربیتی طیارے کا دروازہ گر گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں دوران پرواز تربیتی طیارے کا دروازہ گرگیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ تربیتی طیارہ فضا میں چکر لگا رہا تھا کہ اچانک اس کا دروازہ ٹوٹ کر رہائشی آبادی میں جاگرا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہریوں نے دروازہ پولیس کے حوالے کردیا۔
The post لاہور میں دورانِ پرواز تربیتی طیارے کا دروازہ گر گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zTH0yi
via IFTTT


0 Comments